Fatwa Online

خواب میں حرمین شریفین کی طرف جانا کیسا ہے؟

سوال نمبر:1470

السلام علیکم میرے ایک عزیز نے خواب دیکھا ہے کہ حرمین شریفین کی زیارت کے لیے جانے کے لیے ان سے کہا گیا ہے کہ یہ وقت معرفت ہے تھوڑا رک جاؤ۔ اس خواب کی مناسب سی تعبیر فراہم کر دیں، مقام معرفت کیا ہے؟ اس ضمن میں اس کا معنی اور مثال فراہم کر دیں۔ بے حد شکر گزار ہوں گا۔

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد حسن محی الدین خان

  • مقام: حیدر آباد انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 06 مارچ 2012ء

موضوع:خواب اور بشارات

جواب:

خواب میں حرمین شریفین کی طرف سفر کرنا اچھا ہے۔ معرفت سے مراد جاننا اور پہچاننا ہے، یقیناً آپ زیارت حرمین شریفین کے بارے میں سوچتے رہتے ہونگے اور آپ کی تمنا ہوگی کہ زیارت نصیب ہو جائے، اس وجہ سے آپ کو یہ خواب آیا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی اس تمنا کو پورا فرمائے اور خواب کو سچا ثابت فرمائے۔ آمین

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 17 April, 2024 03:44:28 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1470/