Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کلمہ طیبہ میں کتنے فرائض ہیں؟

کلمہ طیبہ میں کتنے فرائض ہیں؟

موضوع: عقائد  |  ایمان باللہ  |  ایمان بالرسل

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد جمیل احمد       مقام: اسلام آباد

سوال نمبر 1408:
کلمہ طیبہ میں کل کتنے فرائض ہیں؟ جیسے اس کی صحیح ادائیگی وغیرہ۔ مزید رہنمائی فرمائیں۔

جواب:

  1. کلمہ طیبہ کو صحیح ادا کیا جائے۔
  2. کلمہ طیبہ میں دو چیزوں کا ذکر کیا گیا ہے:
  • توحید
  • رسالت

اب ہمارے اوپر فرض ہے کہ ہم توحید کے تقاضوں کو پورا کریں۔ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں، محبت الٰہی پر عمل پیرا ہوں اور اللہ تعالیٰ پر ہر صورت توکل کریں۔ اسی طرح حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی رسالت پر ایمان لائیں، آپ کے خاتم الانبیاء ہونے پر ایمان لائیں، حضور علیہ الصلاۃ والسلام سے محبت کریں، اطاعت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہوں، حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے جن باتوں کا حکم دیا ہے ان پر عمل پیرا ہوں اور جن باتوں سے منع کیا ہے ان سے رک جائیں۔ یعنی ہماری زندگی ایسی ہو جیسے قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا ہے یعنی لقد کان لکم فی رسول اللہ اسوۃ حسنۃ۔ کے مطابق ہونی چاہیے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2012-02-02


Your Comments