جواب:
یہ صرف خوبصورتی اور حسن کے لیے ہوتے ہیں، ان کے پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ جیسے اچھے کپڑے زیب تن کرنا اچھی بات ہے اسی طرح یہ بھی پہننے میں کوئی حرج نہیں، صرف خوبصورتی اور حسن و جمال کے لیے پہننا جائز ہے۔ البتہ ان کا قسمت اور نحوست سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، اگر کوئی ان پتھروں اور نگینوں پر یقین رکھے کہ یہ ہمیں فائدہ یا نقصان پہنچا سکتے ہیں تو ایسا عقیدہ رکھنا غلط ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔