Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - اسلام میں پتھروں اور نگینوں والی انگوٹھیاں پہننا کیسا ہے؟

اسلام میں پتھروں اور نگینوں والی انگوٹھیاں پہننا کیسا ہے؟

موضوع: متفرق مسائل

سوال پوچھنے والے کا نام: حسیب چشتی       مقام: سری نگر

سوال نمبر 1314:
السلام علیکم اسلام میں پتھروں اور نگینوں والی انگوٹھیاں پہننا کیسا ہے؟

جواب:

یہ صرف خوبصورتی اور حسن کے لیے ہوتے ہیں، ان کے پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ جیسے اچھے کپڑے زیب تن کرنا اچھی بات ہے اسی طرح یہ بھی پہننے میں کوئی حرج نہیں، صرف خوبصورتی اور حسن و جمال کے لیے پہننا جائز ہے۔ البتہ ان کا قسمت اور نحوست سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، اگر کوئی ان پتھروں اور نگینوں پر یقین رکھے کہ یہ ہمیں فائدہ یا نقصان پہنچا سکتے ہیں تو ایسا عقیدہ رکھنا غلط ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2012-03-08


Your Comments