Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - حلالہ کروانا کب ضروری ہوتا ہے؟

حلالہ کروانا کب ضروری ہوتا ہے؟

موضوع: طلاق   |  اقسام طلاق   |  طلاق رجعی

سوال پوچھنے والے کا نام: ذوالقرنین حیدر       مقام: فیصل آباد، پاکستان

سوال نمبر 1302:
پہلی طلاق کے بعد میاں‌ بیوی آپس میں‌ حلالہ کیسے کر سکتے ہیں؟

جواب:

حلالہ پہلی طلاق پر نہیں بلکہ تین طلاقوں کے واقع ہونے کی صورت میں کروایا جاتا ہے۔ آپ کے مسئلہ میں حلالہ کی ضرورت نہیں ہے، چونکہ ایک طلاق دینے سے طلاق رجعی واقع ہوتی ہے، اس لیے عدت کے اندر رجوع کر لے، اگر عدت گزر گئی ہے تو تجدید نکاح کر لے، یہاں حلالہ کی ضرورت نہیں۔ اب آپ کے پاس دو طلاقیں باقی رہ گئی ہیں۔ اگر کبھی دو طلاقیں آپ نے دے دی تو طلاق مغلظہ واقع ہو جائے گی۔ پھر حلالہ کے بغیر یہ بیوی آپ کے لیے جائز نہیں ہوگی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2011-12-23


Your Comments