کیا کسی مسئلہ میں کسی شخص کا قسم دینا کہ میری بیوی کو طلاق ہو تو کیا یہ جائز ہے؟


سوال نمبر:1285
کیا مسجد میں بہت سے لوگوں کے سامنےایک مرتبہ یہ کہنا کہ مجھے اپنی بیوی تین طلاقیں حرام ہے کہ میں نے یہ کام کیا ہو۔ جبکہ اس شخص نےیہ کام کیا ہے۔ کیا اس طریقے سے طلاق ہو جاتی ہے؟

  • سائل: ندیم خانمقام: راولپنڈی
  • تاریخ اشاعت: 05 جنوری 2012ء

زمرہ: طلاق

جواب:

جی ایسے طلاق واقع ہو جاتی ہے، اگر کوئی شخص کسی کام کو طلاق سے مشروط کر دیتا ہے۔ مثلاً اگر میں فلاں کام کروں تو میری بیوی کو طلاق ہے، اور اس نے وہ کام کر دیا تو طلاق واقع ہو جائے گی۔ یا کوئی اس طرح کہے کہ میں نے اگر ایسا کام کیا ہو تو میری بیوی کو طلاق ہے اور وہ مجھ پر حرام ہے تو بھی طلاق واقع ہو جائے گی۔ اگر حقیقتاً اس نے وہ کام جس کی قسم کھا رہا ہے کیا ہو تو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی