Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - سجدہ سہو اگر سلام کے بعد کریں تو کیسے کریں گے؟

سجدہ سہو اگر سلام کے بعد کریں تو کیسے کریں گے؟

موضوع: زکوۃ

سوال پوچھنے والے کا نام: یاور اقبال       مقام: فیصل آباد

سوال نمبر 1250:
السلام و علیکم جناب، سجدہ سہو اگر سلام کے بعد کریں تو کیسے کریں گے؟ صرف دو سجدے کریں گے یا سجدوں کے بعد اتحیات درود پاک وغیرہ بھی پڑھیں گے؟ شکریہ۔ جزاک اللہ

جواب:

سجدہ سہو کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ قعدہ اخیرہ میں تشھد پڑھنے کے بعد دائیں طرف سلام پھیریں، پھر تکبیر کہہ کر دو سجدے کیے جائیں، پھر دوبارہ تشھد پڑھیں، اور اس کے بعد دردود اور دعا پڑھ کر سلام پھیر دیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2011-12-03


Your Comments