Fatwa Online

سجدہ سہو اگر سلام کے بعد کریں تو کیسے کریں گے؟

سوال نمبر:1250

السلام و علیکم جناب، سجدہ سہو اگر سلام کے بعد کریں تو کیسے کریں گے؟ صرف دو سجدے کریں گے یا سجدوں کے بعد اتحیات درود پاک وغیرہ بھی پڑھیں گے؟ شکریہ۔ جزاک اللہ

سوال پوچھنے والے کا نام: یاور اقبال

  • مقام: فیصل آباد
  • تاریخ اشاعت: 03 دسمبر 2011ء

موضوع:زکوۃ

جواب:

سجدہ سہو کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ قعدہ اخیرہ میں تشھد پڑھنے کے بعد دائیں طرف سلام پھیریں، پھر تکبیر کہہ کر دو سجدے کیے جائیں، پھر دوبارہ تشھد پڑھیں، اور اس کے بعد دردود اور دعا پڑھ کر سلام پھیر دیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 16 April, 2024 10:50:38 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1250/