Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا جانوروں سے تیار کی جانے والے ادویات استعمال کرنا جائز ہے؟

کیا جانوروں سے تیار کی جانے والے ادویات استعمال کرنا جائز ہے؟

موضوع: جدید فقہی مسائل  |  حلال کھانے

سوال پوچھنے والے کا نام: ڈاکٹر محمد اکرم رضوی       مقام: فیصل آباد

سوال نمبر 1219:
میں ایک ہومیو پیتھک ڈاکٹر ہوں۔ ہومیوپیتھی میں ایک میڈیسن “بفو رانا“ مرگی اور نامردی وغیرہ کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ یہ میڈیسن ایک خاص قسم کے مینڈک سے تیار کی جاتی ہے۔ کیا مینڈک سے بنی اس میڈیسن کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟

جواب:

اگر کسی کوالیفائیڈ ڈاکٹر نے تجویز کی ہے تو ضرورت کی وجہ سے جائز ہے، سنی سنائی بات پر ایسی دواء استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

تاریخ اشاعت: 2011-10-14


Your Comments