Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا خون دینا جائز ہے؟

کیا خون دینا جائز ہے؟

موضوع: انتقال خون

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد اقبال اکبر       مقام: شیخو پورہ

سوال نمبر 1195:
کیا خون دینا جائز ہے؟

جواب:

اگر قابل اعتبار ماہر معالج کی رائے کے مطابق کسی جاں بلب مریض کی جان بچانے کے لئے خون دینا ضروری ہو تو ایسے مریض کو خون دیا جانا چاہیے۔ طبی تحقیقات کے مطابق ایک صحت مند آدمی کے جسم سے ایک بوتل اگر خون کی نکال لی جائے تو تین ماہ میں اس کی کمی پوری ہو جاتی ہے۔ اسلام انسانیت پسند دین ہے، لہٰذا جان بچانے کے لیے خون ضرور دینا چاہیے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2011-09-08


Your Comments