Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - روزے کس عمر میں فرض ہوتے ہیں؟

روزے کس عمر میں فرض ہوتے ہیں؟

موضوع: عبادات  |  فرضیت روزہ   |  روزہ

سوال پوچھنے والے کا نام: نامعلوم       مقام: نامعلوم

سوال نمبر 1184:
السلام علیکم
روزے کس عمر میں فرض ہوتے ہیں؟

جواب:

12 سال کے لڑکا اور 9 سال کی عمر میں لڑکی یہ دعویٰ کرے کہ میں بالغ ہوں یا بلوغت کی کوئی علامت پائی جائے یعنی لڑکے کو احتلام اور لڑکی کو حیض وغیرہ آجائے تو پھر اس پر روزے فرض ہوتے ہیں۔ اگر 15 سال تک کوئی بلوغت کی علامت نہ پائی جائے تو 15 سال قمری حساب سے پورے ہونے پر لڑکا یا لڑکی بالغ تصور ہونگے اور ان پر روزہ، نماز اور دیگر احکام فرض ہوں گے۔

(هدايه، 2 : 357، 358)

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments