Fatwa Online

روزے کس عمر میں فرض ہوتے ہیں؟

سوال نمبر:1184

السلام علیکم! روزے کس عمر میں فرض ہوتے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: نامعلوم

  • مقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 17 ستمبر 2011ء

موضوع:روزہ

جواب:

12 سال کے لڑکا اور 9 سال کی عمر میں لڑکی یہ دعویٰ کرے کہ میں بالغ ہوں یا بلوغت کی کوئی علامت پائی جائے یعنی لڑکے کو احتلام اور لڑکی کو حیض وغیرہ آجائے تو پھر اس پر روزے فرض ہوتے ہیں۔ اگر 15 سال تک کوئی بلوغت کی علامت نہ پائی جائے تو 15 سال قمری حساب سے پورے ہونے پر لڑکا یا لڑکی بالغ تصور ہونگے اور ان پر روزہ، نماز اور دیگر احکام فرض ہوں گے۔

(هدايه، 2 : 357، 358)

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 26 April, 2024 12:09:29 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1184/