Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - ناپاک کپڑوں کو پاک کیسے کیا جائے؟

ناپاک کپڑوں کو پاک کیسے کیا جائے؟

موضوع: طہارت   |  نجاستیں   |  متفرق مسائل

سوال پوچھنے والے کا نام: عبدالرشید       مقام: سعودیہ عریبہ

سوال نمبر 1169:
السلام علیکم مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ کیا پیشاب کے قطرے آنے سے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں۔ اور اگر ہو جاتے ہیں تو ان کو پاک کیسے کیا جائے؟ والسلام

جواب:

کپڑوں کو جب کوئی بھی نجاست لگ جاتی ہے تو اسے پاک کرنے کا یہ طریقہ ہے کہ پاک پانی سے تین مرتبہ اچھی طرح دھوئے یعنی پہلے پانی ڈال کر خوب مَلے، پھر تین مرتبہ پانی ڈال کر ہر بار نچوڑے تو کپڑا پاک ہو جائے گا، اگر کوئی ایسی چیز ہے جو قابل نچوڑ نہیں ہے، مثلاً چٹائی وغیرہ تو تین مرتبہ پانی اوپر بہائے اور خوب کوشش کریں کہ نجاست دور ہو جائے اگر کوشش کے باوجود بھی نجاست کا رنگ یا کوئی داغ وغیرہ رہ جائے تو کوئی بات نہیں چیز پاک ہو جائے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

تاریخ اشاعت: 2011-09-17


Your Comments