Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی عمر کتنی تھی اور آپ نے شادی کیوں‌ نہیں‌ کی؟

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی عمر کتنی تھی اور آپ نے شادی کیوں‌ نہیں‌ کی؟

موضوع: سیرت

سوال پوچھنے والے کا نام: سید شہیر       مقام: لاہور، پاکستان

سوال نمبر 1026:
1۔ کیا عیسیٰ علیہ السلام کی عمر 33 سال تھی؟

2۔ آپ نے شادی کیوں نہیں کی؟

جواب:
1۔ امام ابن کثیر نے لکھا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی عمر 33 یا 34 سال تھی۔

(ابن کثير، البداية والنهاية، ج : 2، ص : 88)

2۔ آپ کی زندگی مصروف ترین اور انقلابی تھی۔ جب آپ شادی کی عمر کو پہنچے تو حکمران وقت نے آپ کے خلاف قدم اٹھایا تو اللہ تعالیٰ نے اپنی منشا سے آپ کو آسمانوں کی طرف اٹھا لیا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2011-06-14


Your Comments