Fatwa Online

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی عمر کتنی تھی اور آپ نے شادی کیوں‌ نہیں‌ کی؟

سوال نمبر:1026

1۔ کیا عیسیٰ علیہ السلام کی عمر 33 سال تھی؟ <p> 2۔ آپ نے شادی کیوں نہیں کی؟

سوال پوچھنے والے کا نام: سید شہیر

  • مقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 14 جون 2011ء

موضوع:سیرت

جواب:
1۔ امام ابن کثیر نے لکھا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی عمر 33 یا 34 سال تھی۔

(ابن کثير، البداية والنهاية، ج : 2، ص : 88)

2۔ آپ کی زندگی مصروف ترین اور انقلابی تھی۔ جب آپ شادی کی عمر کو پہنچے تو حکمران وقت نے آپ کے خلاف قدم اٹھایا تو اللہ تعالیٰ نے اپنی منشا سے آپ کو آسمانوں کی طرف اٹھا لیا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 27 April, 2024 01:43:51 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1026/