Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا قرض زکوۃ کی نیت سے دیا جا سکتا ہے؟

کیا قرض زکوۃ کی نیت سے دیا جا سکتا ہے؟

موضوع: زکوۃ  |  قرض رقم پر زکوۃ

سوال پوچھنے والے کا نام: نوید غوث       مقام: لاہور، پاکستان

سوال نمبر 1010:
کیا قرض زکوۃ کی نیت سے دیا جا سکتا ہے؟

جواب:
قرض کو زکوۃ کی نیت سے دینا جائز نہیں ہے البتہ اگر کوئی شخص غریب ہے تو اس کو اس نیت سے زکوۃ کی رقم بطور قرض دے سکتا ہے۔ زکوۃ دینے والے کا نیت کرنا ہی کافی ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ جس کو زکوۃ دے رہا ہے اس کو بتائے کہ یہ زکوۃ کا مال ہے۔ البتہ وہ شخص زکوۃ کے اہل ضرور ہونا چاہیے۔

اگر کوئی شخص غریب ہے تو اس کو قرض دیتے وقت زکوۃ کی نیت کرنا کافی ہے بعد میں جب وہ قرض واپس کرے تو اس کو بتا دے کہ میں نے اللہ کے لیے آپ کو دیا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

تاریخ اشاعت: 2011-05-25


Your Comments