کیاقرآن مخلوق ہے؟

سوال نمبر:1001
کیاقرآن مخلوق ہے؟

  • سائل: محسن ندیممقام: سعودی عربیہ
  • تاریخ اشاعت: 23 مئی 2011ء

زمرہ: ایمانیات

جواب:
قرآن مجید اللہ کا کلام ہے اور اللہ کا کلام اللہ کی صفت قدیمہ ہے لہذا کلام الہٰی مخلوق نہیں ہے۔

اہل سنت و الجماعت کے نزدیک صفات باری تعالیٰ لا عين ولا غير ہیں یعنی صفات باری تعالیٰ عین ذات باری نہیں لیکن ذات باری تعالیٰ سے الگ ہو کر پائی بھی نہیں جاتیں۔

ایک کلام نفسی ہے یعنی قرآن کا مفہوم و معنی۔ یہ اللہ کی صفت قدیمہ ہے اور غیر مخلوق ہے۔ دوسرا کلام لفظی حادث ہے یعنی کلمات و الفاظ۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • قطع تعلقی کرنے والے رشتے داروں سے صلہ رحمی کا کیا حکم ہے؟
  • مزارات پر پھول چڑھانے اور چراغاں کرنے کا کیا حکم ہے؟