جواب:
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو عارضہ قلب لاحق ہوا تھا، مگر یہ بات تو کسی حدیث سے ثابت نہیں کہ سب سے پہلے انہی کو یہ عارضہ پیش آیا۔
ابو داؤد شریف کتاب الطب میں یہ حدیث پاک ہے :
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے شدید مرض لاحق ہو گیا اسی دوران حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور اپنا ہاتھ میرے سینے پر رکھ کر فرمایا : تم کو دل کی بیماری ہے پس تم حارث بن کلدہ کے پاس جاؤ وہ طبیب ہے اسے کہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے بھیجا ہے کہ تم کو سات عدد عجوہ کھجوریں کوٹ کر کھلائے۔ (اوکما قال)
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔