Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
  Three Day Dawra Uloom-ul-Hadith by Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri 
فتویٰ آن لائن - جو شخص سیدنا ابو طالب کو مسلمان نہیں مانتا اس کو کیا کہیں گے؟

جو شخص سیدنا ابو طالب کو مسلمان نہیں مانتا اس کو کیا کہیں گے؟

موضوع: عقائد

سوال پوچھنے والے کا نام: حسین علی شاہ       مقام: لاہور، پاکستان

سوال نمبر 879:
کیا ایسے شخص کو جو ایمان سیدنا ابو طالب کا قائل نہیں‌ بلکہ مطلقا منکر ہے اور سیدنا ابو طالب رضی اللہ عنہ کو مومن جاننے والوں کو بھی بُرا جانتا ہے، کیا ایسے شخص کو فاسق یا بدمذہب کہا جائے گا؟

جواب:
فروعی مسائل میں کسی کو کافر کہنا درست نہیں چونکہ اس میں اختلاف موجود ہے کچھ ان کے ایمان لے آنے کے قائل ہیں اور کچھ ان کے صاحب ایمان نہ ہونے کے قائل ہیں لہذا فروعی مسئلہ کو فروعی ہی رہنے دیا جائے نہ کہ اصولی مسئلہ بنایا جائے۔ چنانچہ ان کو کافر یا مومن سمجھنے سے کوئی فاسق نہیں بنتا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2011-04-15


Your Comments