کیا ہم جوتوں سمیت نماز پڑھ سکتے ہیں؟


سوال نمبر:845
ایک جگہ میں نے پڑھا ہے کہ آقا علیہ الصلوۃ والسلام نے جوتوں سمیت نماز پڑھی ہے کیا ہم بھی پڑھ سکتے ہیں؟

  • سائل: محمد اکرممقام: تلہ گنگ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 01 اپریل 2011ء

زمرہ: زکوۃ

جواب:
حالت جنگ یا اور کوئی سخت ایمرجنسی کی حالت میں جوتوں سمیت نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے اگر جوتے پاک ہو تو پھر پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے۔ مثلاً نئے جوتے ہوں مگر یہ بھی خلاف ادب ہے۔ اللہ کی بارگاہ میں جوتوں سمیت کھڑا ہونا خلاف ادب ہے۔ ہمیں مقدس مقامات کا احترام کرنا چاہیے کیونکہ قرآن پاک میں ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو حکم ہوا کہ وہ اپنے جوتے اتار دیں اس لیے کہ آپ ایک مقدس جگہ کھڑے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان