Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا بنک میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں یا نہیں؟

کیا بنک میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں یا نہیں؟

موضوع: جدید فقہی مسائل  |  سود

سوال پوچھنے والے کا نام: عامر       مقام: لاہور، پاکستان

سوال نمبر 781:
کیا بنک میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں یا نہیں؟ اور قومی بچت بنک میں اکاؤنٹ کے بارے میں بتائیں؟

جواب:
کرنٹ اکاؤنٹ وہ اکاؤنٹ ہے جس میں نہ منافع ہوتا ہے اور نہ نقصان۔ اس میں صرف ایک امانت کی حیثیت سے رقم محفوظ ہو جاتی ہے۔ اس لیے یہ جائز ہے۔

اگر قومی بچت بنک میں پی ایل ایس اکاؤنٹ ہے تو یہ جائز ہے اور اگر کوئی اور اکاؤنٹ ہو جو سود پر مبنی ہو تو ناجائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2011-03-15


Your Comments