Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - عید میلاد النبی کی نماز پڑھنا شریعت کی رو سے کیسا ہے؟

عید میلاد النبی کی نماز پڑھنا شریعت کی رو سے کیسا ہے؟

موضوع: میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم  |  زکوۃ

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد سعید       مقام: ابوظہبی، یو ایس اے

سوال نمبر 721:
عید میلاد النبی کی نماز پڑھنا شریعت کی رو سے کیسا ہے؟

جواب:
میلاد پاک منانے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی ولادت باسعادت کا ذکر کیا جائے، ان کے فضائل، شمائل اور خصائل بیان کیے جائے۔ اس موقع پر غرباء اور مساکین کو کھانا کھلایا جائے، دیگر صدقات اور خیرات وغیرہ کا اہتمام کیا جائے۔ فقط اس دن نماز مشروع نہیں ہے اس لیے کہ آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے اس دن کے لیے کوئی نماز مقرر نہیں فرمائی اور نہ گھوڑا اونٹ وغیرہ دوڑانے کا ذکر کیا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2011-03-11


Your Comments