کیا معتکف جمعہ کی ادائیگی کے لیے دوسری مسجد جاسکتا ہے؟


سوال نمبر:5486
السلام علیکم! حضور عرض ہے کہ اگر امام معتکف ہو تو کیا وہ دوسری مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھانے کے لیے جاسکتا ہے؟

  • سائل: خالد نبیمقام: جموں و کشمیر انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 19 اگست 2019ء

زمرہ: اعتکاف

جواب:

صاحبین کے فتویٰ کے مطابق نمازِ جمعہ کی ادائیگی سمیت دوسری مسجد جانے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ ان کے نزدیک آدھے دن سے کم مدت کے لیے اعتکاف گاہ سے باہر جانے کی اجازت ہے۔ مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

کیا دورانِ اعتکاف بامر مجبوری چند گھنٹوں مسجد سے باہر جاسکتے ہیں؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔