جواب:
سورج غروب ہونے کے بعد اُفق پر جو سرخی ظاہر ہوتی ہے اس کو شفق کہا جاتا ہے، جب تک اُفق پر سرخی موجود ہو تب تک مغرب کی نماز ہوسکتی ہے۔ یہ وقت عام طور پر سوا سے ڈیڑھ گھنٹے تک کا ہوتا ہے، جس کے ابتدائی و انتہائی اوقات تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ آج کل لاہور میں مغرب کا وقت 6:28 پر شروع ہو رہا ہے اور 7:53 پر ختم ہوتا ہے، اسلام آباد میں یہ وقت 6:35 سے 8:02 تک ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔