غیرمسلم ملک میں ریسٹورنٹ کے شراب خانے (Pub) میں کام کرنا جائز ہے؟
سوال نمبر:4663 السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ میں جرمنی کے ایک ریسٹورنٹ میں کام کرتا ہوں جہاں میں مختلف قسم کی شراب کو گلاس میں ڈال کر دیتا ہوں اور بیرے (waiter) ان شرابوں کو گاہکوں میں تقسیم کرتے ہیں اور ریسٹورنٹ کا مالک ان گاہکوں سے خود پیسے وصول کرتا ہے۔ کیا میرا یہ کام کرنا جائز ہے؟
غیرمسلم ممالک میں کام کرنے والے ملازمین کو چند احکام کی رخصت ہوتی ہے۔ یہ ملازمت کراہت سے خالی نہیں‘ آپ باَمرِ مجبوری ریسٹورنٹ میں کام کرتے رہیں اور کوئی دوسری ملازمت یا ذریعہ معاش تلاش کریں۔