کیا مزار کی تعمیر میں غیرمسلموں کا پیسہ استعمال کیا جاسکتا ہے؟


سوال نمبر:4483
کسی بزرگ کے مزار شریف کی تعمیر میں غیر مسلموں کا پیسہ لگایا جاسکتا ہے یا نہیں؟ بینوا و تؤجروا

  • سائل: احمد رضامقام: ہندوستان
  • تاریخ اشاعت: 02 نومبر 2017ء

زمرہ: زیارت قبور

جواب:

مزار کی تعمیر میں غیرمسلموں کی طرف سے دیا گیا پیسہ اگرچہ استعمال کیا جاسکتا ہے، لیکن دینی غیرت و حمیت کا تقاضا ہے کہ اس سے اجتناب کیا جائے۔ اہل اسلام کو مذہبی شعائر کی تعمیر پر اٹھنے والے اخراجات خود اٹھانے چاہئیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔