کنگھی کے ساتھ اترنے والے بالوں کو ٹھکانے لگانے کا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:4242
السلام علیکم مفتی صاحب! خواتین کنگھی کرتی ہیں تو اس میں بال آ جاتے ہیں، ان بالوں کو ٹھکانے لگانے کا کیا طریقہ ہے؟

  • سائل: خدیجہمقام: فرانس
  • تاریخ اشاعت: 03 جولائی 2017ء

زمرہ: جسمانی صفائی

جواب:

خواتین سر سے اترنے والے بالوں کو معاشرتی رواج کے مطابق مناسب طریقے سے ٹھکانے لگا سکتی ہیں۔ شریعت اسلامیہ نے اس سلسلے میں کسی مخصوص طریقے کو لازم نہیں کیا۔ اس لیے بالوں‌ کو کسی بھی مروجہ طریقے سے ٹھکانے لگایا جاسکتا ہے۔ اگر بالوں کے عطیات جمع کرنے والے ادارے ان بالوں سے جلنے یا کینسر سمیت کسی بھی وجہ سے بال ختم ہو جانے والوں کیلئے وگ تیار کریں، اور یہ ادارے قابل اعتماد بھی ہوں، تو انہیں بالوں کا عطیہ کیا جا سکتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔