Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا بغیر وضو کے موبائل سکرین پر حدیث پڑھنا جائز ہے؟

کیا بغیر وضو کے موبائل سکرین پر حدیث پڑھنا جائز ہے؟

موضوع: جدید فقہی مسائل  |  ادب و تکریم و تعظیم مصطفٰی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

سوال پوچھنے والے کا نام: ریاض بلوچ       مقام: چابھار

سوال نمبر 4084:
السلام علیکم! کیا بغیر وضو کے موبائل میں حدیث پڑھنا جائز ہے؟

جواب:

موبائل فون پر یا کمپیوٹر سکرین سے احادیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھنے کا حکم وہی ہے جو قرآنِ مجید پڑھنے کا ہے، قرآنِ مجید اور احادیث کو موبائل سکرین سے بغیر وضو کے پڑھا جاسکتا ہے۔ تاہم کلام اللہ اور کلامِ نبوی کی عزت و وقار کے پیشِ نظر ادب کا تقاضا یہی ہے کہ وضو کی حالت میں ہی قرآنِ مجید، حدیث کی تلاوت کی جائے۔ جواب کی مزید وضاحت کے ملاحظہ کیجیے:

کیا موبائل پر قرآنِ پاک پڑھنے کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-10


Your Comments