خواب میں حضرت ابوبکر کی زیارت کی کیا تعبیر ہے؟


سوال نمبر:3695
السلام علیکم! میری بچپن سے دورد شریف پرھنے کی عادت ہے۔ میں نے 14 سے 15 سال کی عمر میں، جب میں حفظ کر رہا تھا، ایک خواب دیکھا تھا کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سفید لباس میں میرے پاس تشریف لائے آپ کی داڑھی سفید ہے اور آپ نے کندہوں پر ایک موٹا تازہ بچہ اٹھا رکھا ہے جس کے چہرے پر داغ ہیں۔ اس کو نیچے اتار کر مجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا اس کو جانتے ہو؟ میں نے جواب دیا نہیں۔ پھر انہوں نے فرمایا: یہ شیطان ہے اور پھر اس کے منہ پرایک تھپڑ مارا اور کہا کہ آئندہ اس کے قریب مت آنا۔ اب میں پاک آرمی میں ہوں۔ ڈیوٹی کے ساتھ امامت کے فرائض اللہ کی رضا کیلئے ادا کررہا ہوں۔ میں نے زندگی کامشن بنایا ہے کہ تمام زندگی امامت، جمعہ اور دین کی خدمت کا کوئی معاوضہ نہیں لوں گا۔ آپ سے اس خواب کی تعبیر معلوم کرنا چاہتا ہوں۔

  • سائل: عبدالمجیدمقام: گوجرخان
  • تاریخ اشاعت: 21 ستمبر 2015ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

اللہ تعالیٰ نے آپ پر مسلط شیطانی وسوسوں اور سایہ کو اٹھا لیا ہے، اور آپ کو خدمت دین اور فروغ مشن کے لیے چن لیا ہے۔ آپ کا خواب رؤیائے صالحہ میں سے ہے، اس لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری