Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - متعین شرح کی کٹوتی کے ساتھ ایڈوانس تنخواہ لینے کا کیا حکم ہے؟

متعین شرح کی کٹوتی کے ساتھ ایڈوانس تنخواہ لینے کا کیا حکم ہے؟

موضوع: جدید فقہی مسائل

سوال پوچھنے والے کا نام: سید تجمل شاہ       مقام: لاہور

سوال نمبر 3584:
اسلام علیکم! بنیک آف پنجاب سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دیتا ہے۔ یہ عرصہ ایک سال کا ہوتا ہے، اور ایک سال کی ایڈوانس تنخواہ پر بارہ فیصد (% 12) سود لیا جاتا ہے۔ مہربانی فرما کر بتا دیے کہ یہ جائز ہے ہا نہیں؟

جواب:

آپ کے سوال کے مطابق اگر عرصہ ایک سال کے لیے ایڈوانس تنخواہیں دے کر ان پر متعین اضافہ لیا جاتا ہے تو یہ سود ہی کی ایک شکل ہے، اور سود کی حرمت واضح ہے۔ اس کی مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

سود کی جامع تعریف کیا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2015-04-30


Your Comments