خواب میں درودِ پاک پڑھانے کی تعبیر کیا ہے؟


سوال نمبر:3409
السلام علیکم ورحمۃ اللہ! میرا سوال یہ ہے کہ خواب کی حقیقت کیا ہے؟ اور دوسرا یہ کہ میں‌ نے خواب میں‌ دیکھا کہ میں‌ ایک چھوٹی سے بچی کو درودِ پاک پڑھا رہی ہوں، اس کی تعبیر کیا ہوگی؟

  • سائل: فرحت فاطمہمقام: حیدرآباد
  • تاریخ اشاعت: 17 دسمبر 2014ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

آپ کا بیان کردہ خواب ایک نیک، بابرکت اور مبارک خواب ہے۔ بیان کردہ خواب میں آپ اور آپ کے بچوں کے صحیح العقیدہ، دیندار اور مخلص مسلمان ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ یہ خواب اس بات کا بھی ثبوت کہ ہے رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ آپ کا تعلق اطاعت، ادب اور تعظیم کا ہے۔ اللہ پاک اس تعلق کو مزید مضبوط بنائے۔

خواب کی حقیقت یہ ہے کہ  کسی خواب یا رویائے صالحہ کا انکار جہالت اور لا علمی ہے، اور خواب کے وجود اور تصور کا صراحتًا انکار کر دینا کفر ہے۔ اس لئے کہ خواب کا وجود قرآن کریم اور خود سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ثابت ہے۔ اس کی مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

خواب کی حقیقت کیا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی