Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کن چیزوں سے وضو نہیں ٹوٹتا؟

کن چیزوں سے وضو نہیں ٹوٹتا؟

موضوع: وضوء   |  طہارت

سوال نمبر 334:
کن چیزوں سے وضو نہیں ٹوٹتا؟

جواب:

درج ذیل امور سے وضو نہیں ٹوٹتا :

  1. خون کا ظاہر ہونا جو اپنی جگہ سے بہا نہ ہو۔
  2. خون بہے بغیر گوشت کا گر جانا۔
  3. کیڑے کا زخم سے یا کان سے یا ناک سے نکلنا۔
  4. عضو تناسل کو چھونا۔
  5. عورت کو چھونا۔
  6. قے جو منہ بھر کر نہ آئے۔
  7. بلغم کی قے اگرچہ بلغم زیادہ ہو۔
  8. کسی ایسی چیز سے ٹیک لگا کر سونا کہ اسے ہٹا لیا جائے تو آدمی گر جائے۔
  9. بیٹھ کر سویا اور گرگیا تب بھی وضو ٹوٹ جاتا ہے، لیکن رکوع و سجدہ یا قیام و قعود میں سونے سے وضو نہیں ٹوٹتا جب تک گر نہ جائے۔
  10. نماز پڑھنے والے کا سو جانا اگرچہ وہ رکوع یا سجدے کی حالت میں ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments