کیا عورت حیض کے بعد نہائے بغیر ہم بستری کر سکتی ہے؟


سوال نمبر:3278
السلام علیکم! کیا عورت حیض کے بعد بنا نہائے ہم بستری کر سکتی ہے؟

  • سائل: سید محمد علیمقام: شیخوپورہ
  • تاریخ اشاعت: 07 جولائی 2014ء

زمرہ: حیض  |  غسل  |  طہارت

جواب:

عورت کو جب حیض کا خون آنا بند ہو جائے تو وہ صرف مخصوص اعضاء کو دھو کر اپنے خاوند سے ہم بستری کر سکتی ہے، اور یہ شرعاً جائز ہے۔ مگر بہتر یہ ہے کہ وہ غسل کرے اور طہارت کے بعد ہم بستری کرے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی