کونسے افعال قبرستان اور قبر کی بےحر متی میں آتے ہیں؟


سوال نمبر:3251
السلام علیکم! قبرستان اور قبر کی بے حر متی سے متعلق آگا ہ فرما ئیں ۔

  • سائل: نو ر محمدمقام: ما نسہرہ
  • تاریخ اشاعت: 01 جولائی 2014ء

زمرہ: زیارت قبور

جواب:

اسلام جس طرح انسان کو اس کی زندگی میں عزت و احترام کے ساتھ جینے کا حق دیتا ہے، اسی طرح مرنے کے بعد بھی اسے معزز و محترم گردانتا ہے۔ اس کے جسم کو مرنے کے بعد بھی اتنا ہی احترام دیا جاتا ہے جتنا کہ اس کی زندگی میں تھا۔ حدیثِ مبارکہ میں قبر پر بیٹھنے سے بھی منع کیا گیا ہے کہ اس سے مردے کو تکلیف ہوتی ہے۔ قبرستان میں پیشاب کرنا، کھیلنا اور برائی کرنا تو قبروں پر بیٹھنے سے کہیں بڑا گناہ شمار ہوگا۔ اسلام قبروں کی اس طرح کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتا۔

مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

قبرستان کی بے حرمتی منع  ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔