Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
  وطن سے محبت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ 
فتویٰ آن لائن - واقعہ معراج قرآن وحدیث میں کہاں ذکر ہے؟

واقعہ معراج قرآن وحدیث میں کہاں ذکر ہے؟

موضوع: عقائد  |  معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم

سوال پوچھنے والے کا نام: اسد محمد       مقام: نامعلوم

سوال نمبر 2937:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں‌ نے ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کا معراج کے موضوع پر لیکچر دیکھا ہے اور اس میں کئی چیزوں کے بارے میں‌ مجھے ابہام ہوا ہے جس میں وہ اللہ تعالی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی میٹنگ کے متعلق بیان کرتے ہیں۔ لوگ اس کے متعلق مجھ سے پوچھتے ہیں تو میں ان کا جواب نہیں‌ دے پاتا۔ برائے مہربانی مجھے قرآن وحدیث کی روشنی میں اس کا جواب دیجیے؟

جواب:

قرآن مجید میں ہے:

ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّىo فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَىo فَأَوْحَى إِلَى عَبْدِهِ مَا أَوْحَىo

پھر وہ (ربّ العزّت اپنے حبیب محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے) قریب ہوا پھر اور زیادہ قریب ہوگیا٭o پھر (جلوۂ حق اور حبیبِ مکرّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں صرف) دو کمانوں کی مقدار فاصلہ رہ گیا یا (انتہائے قرب میں) اس سے بھی کم (ہو گیا)o پس (اُس خاص مقامِ قُرب و وصال پر) اُس (اﷲ) نے اپنے عبدِ (محبوب) کی طرف وحی فرمائی جو (بھی) وحی فرمائیo

النجم، 53 : 8-10

مذکورہ بالا آیات کے علاوہ آپ مزید سورہ بنی اسرائیل کوابتدا سے اور سورہ نجم پڑھ لیں امید ہے آپ کے تمام شکوک دور ہو جائیں گے۔ پھر بھی وضاحت کی ضرورت ہے تو مختلف تفاسیر میں ان آیات کی وضاحت مل جائے گی۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
حضور (ص) نے اللہ تعالی کو شب معراج کس صورت میں‌ دیکھا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-11-18


Your Comments