Fatwa Online

واقعہ معراج قرآن وحدیث میں کہاں ذکر ہے؟

سوال نمبر:2937

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں‌ نے ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کا معراج کے موضوع پر لیکچر دیکھا ہے اور اس میں کئی چیزوں کے بارے میں‌ مجھے ابہام ہوا ہے جس میں وہ اللہ تعالی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی میٹنگ کے متعلق بیان کرتے ہیں۔ لوگ اس کے متعلق مجھ سے پوچھتے ہیں تو میں ان کا جواب نہیں‌ دے پاتا۔ برائے مہربانی مجھے قرآن وحدیث کی روشنی میں اس کا جواب دیجیے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: اسد محمد

  • مقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 18 نومبر 2013ء

موضوع:معراج النبی ﷺ  |  عقائد

جواب:

قرآن مجید میں ہے:

ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّىo فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَىo فَأَوْحَى إِلَى عَبْدِهِ مَا أَوْحَىo

پھر وہ (ربّ العزّت اپنے حبیب محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے) قریب ہوا پھر اور زیادہ قریب ہوگیا٭o پھر (جلوۂ حق اور حبیبِ مکرّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں صرف) دو کمانوں کی مقدار فاصلہ رہ گیا یا (انتہائے قرب میں) اس سے بھی کم (ہو گیا)o پس (اُس خاص مقامِ قُرب و وصال پر) اُس (اﷲ) نے اپنے عبدِ (محبوب) کی طرف وحی فرمائی جو (بھی) وحی فرمائیo

النجم، 53 : 8-10

مذکورہ بالا آیات کے علاوہ آپ مزید سورہ بنی اسرائیل کوابتدا سے اور سورہ نجم پڑھ لیں امید ہے آپ کے تمام شکوک دور ہو جائیں گے۔ پھر بھی وضاحت کی ضرورت ہے تو مختلف تفاسیر میں ان آیات کی وضاحت مل جائے گی۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
حضور (ص) نے اللہ تعالی کو شب معراج کس صورت میں‌ دیکھا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 20 April, 2024 01:00:07 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2937/