Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - غیر ضروری بالوں کی صفائی کے لیے مخصوص جگہ کتنی ہے؟

غیر ضروری بالوں کی صفائی کے لیے مخصوص جگہ کتنی ہے؟

موضوع: طہارت

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد نعیم       مقام: لاہور، پاکستان

سوال نمبر 2806:
السلام علیکم میرا سوال پاکی کے متعلق ہے۔ مرد کے لیےلازمی ہے کہ وہ اپنے اعضاء مخصوصہ کے ارد گرد سے غیر ضروری بال ہٹائے۔ یہ کتنے حصے سے ہٹانا ضروری ہے؟ وہ مخصوص جگہ کتنی ہے؟

جواب:

ناف سے لے کر نیچے مقعد تک اور اسی طرح دونوں اطراف جہاں تک صفائی کرنے میں آسانی ہو۔ قرآن حدیث میں کوئی مخصوص لائن نہیں لگائی گئی کہ یہاں سے یہاں تک ہونے ضروری ہیں۔ اسی لیے تھوڑا بہت کم زیادہ ہو جائے تو کوئی گناہ نہیں ہے، چونکہ اصل مقصد صفائی حاصل کرنا ہے۔

مزید مطالعہ کے لیے درج ذیل سوالات پر کلک کریں۔

  1. زیر ناف غیر ضروری بال کیسے ختم کئے جائیں؟
  2. زیر ناف بال کہاں تک کاٹنے کا حکم ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-09-23


Your Comments