اسلام میں‌ کس کس پر سلام پڑھنا جائز ہے؟


سوال نمبر:2804
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ سیدی اعلی حضرت پہ لاکھوں سلام پڑھنا کیا یہ صحیح ہے اگر ہے تو صحابہ تابعین تبع تابعین اؤلیاء اللہ ہیں کیا ان کو بھی سلام پڑھنا صحیح ہو گا۔ امت محمدیہ میں‌ کیا سب کو سلام پڑھنا اور کرنا جائز ہے اور پتھر پھول درخت کو سلام کرنا صحیح ہے۔ اس مسئلہ کو تفصیل سے بتانا اور سلام کس پر پڑھنا صحیح ہے یا نہیں؟

  • سائل: نا معلوممقام: انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 23 ستمبر 2013ء

زمرہ: درود و سلام

جواب:

جس جس چیز کو بھی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نسبت ہے۔ اس پر سلام بھیج سکتے ہیں خواہ انسان، حیوان، پتھر، شجر، پھول وغیرہ جو بھی ہو۔ سلام تو ہم ہر روز ایک دوسرے کو بھی کرتے ہیں، صرف مسلمان ہونے کے ناطے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امتی ہونے کے ناطے، اسی طرح ہر وہ چیز جس کو نسبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہو اس پر سلام بھیج سکتے ہیں۔

مزید وضاحت کے لیے یہاں کلک کریں
کیا رضی اللہ تعالیٰ‌ عنہ کہنا صرف صحابہ کے لیے ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی