سوال نمبر:2796
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ مچہلی جیسا ایک قسم کا جانور پانی میں پایا جاتا ہے۔ انکا جسم تو مچہلی جیسا اور سیاہ قسم کا ہے اور ہم اسکو سندھی میں مقر کہتے ہیں بعض لوگ اس کو حلال کہتے اور بعض لوگ اسی حرام کہتے ہیں اس وجہ سے کہ مچھلی پانی سے جدا ہونے سے جلد مر جاتی ہے اور مقر سیاہ مچھلی جیسا پانی سےجدا کر دیا جاۓ تو 1 یا 2 دن تک وہ نہیں مرتا۔ اس وجہ بعض لوگ اور خود میں بھی اسکو حرام کہتا ہوں۔
براۓ مہربانی رہنمائی فرمائیے۔
- سائل: محبتی مورزادومقام: جیکب آباد، سندھ، پاکستان
- تاریخ اشاعت: 09 ستمبر 2013ء
جواب:
پانی کے تمام جانوروں میں صرف مچھلی حلال ہے۔ اب مچھلی کی کئی اقسام ہیں۔ اگر
تو یہ جانور مچھلی ہے پھر اس کو کھا سکتے ہیں مچھلی نہیں ہے تو حرام ہے۔ اس کا اردو
یا انگریزی نام بتا دیں پھر اس کو دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ کیا ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
✍️ مفتی تعارف
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔