سوال نمبر:2655
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں ہر مہینے اپنی تنخواہ سے ٹیکس ادا کرتا ہوں۔ کیا مجھے اپنی تنخواہ سے جمع کی رقم پر زکوۃ ادا کرنی چاہیے؟
- سائل: محمد سعیدمقام: پاکستان
- تاریخ اشاعت: 24 اگست 2013ء
جواب:
اگر صاحب نصاب ہونے کے بعد پورا سال صاحب نصاب رہیں تو سال کے آخر میں تمام
سونا، چاندی اور جمع شدہ رقم پر اڑھائی فیصد زکوۃ ادا کی جائے گی۔ خواہ ہر ماہ ٹیکس
بھی ادا کر رہے ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔