امام احمد بن حنبل رحمۃ اﷲ علیہ کا تعارف بیان کریں؟


سوال نمبر:230
امام احمد بن حنبل رحمۃ اﷲ علیہ کا تعارف بیان کریں؟

  • تاریخ اشاعت: 22 جنوری 2011ء

زمرہ: فقہ اور اصول فقہ

جواب:

امام احمد بن حنبل رحمۃ اﷲ علیہ کے فقہی مسلک کو حنبلی مذہب کہتے ہیں۔ آپ کا نام احمد اور لقب ’’امامِ بغداد‘‘ ہے۔ آپ بغداد میں 164ھ میں پیدا ہوئے۔ آپ عربی النسل تھے۔ اپنے آبائی شہر میں لغت، فقہ اور حدیث کا ابتدائی علم حاصل کیا۔ بعد ازاں خود کو علم حدیث کے لئے وقف کردیا۔ حصولِ علم کے لئے آپ نے عراق، حجاز، یمن اور شام کا سفر کیا اور پانچ حج کیے۔

 عسقلانی، تهذيب التهذيب، 1 : 73

آپ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ آپ فقیہہ سے زیادہ محدث تھے۔ مسند احمد آپ کا سب سے مشہور مجموعہ احادیث ہے۔ فقۂ حنبلی میں احادیثِ نبوی اور آثار و اقوالِ صحابہ کا بہت گہرا اثر ہے۔ آپ کے مقلد حنبلی کہلاتے ہیں۔ آپ نے بغداد شریف 241ھ میں وفات پائی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔