Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
  وطن سے محبت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ 
فتویٰ آن لائن - کیا سونا چاندی پر زکوۃ اور قربانی دونوں واجب ہوتے ہیں؟

کیا سونا چاندی پر زکوۃ اور قربانی دونوں واجب ہوتے ہیں؟

موضوع: سوناچاندی پر زکوۃ   |  عبادات  |  زکوۃ  |  قربانی

سوال پوچھنے والے کا نام: نازیہ       مقام: لندن

سوال نمبر 2218:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میرے پاس کئی سال سے نصاب موجود ہے، یعنی میں‌ صاحب نصاب ہوں اور زکوۃ ادا کرتی ہوں اور اب قربانی بھی کرنی ہے، یہ سونا ہم میاں‌ بیوی کا مشترکہ ہے، میں‌ ملازمت نہیں کرتی ہوں، میرا شوہر زکوۃ کے پیسے دیتا ہے، سوال یہ ہے کہ یہ سونا میں‌ استعمال کرتی ہوں اور زکوۃ خاوند دیتا ہے اور قربانی کے پیسے بھی وہ دے گا، تو اس صورت میں‌ قربانی ہم دونوں کی ایک ہی ہو گی یا دونوں کی طرف سے علیحدہ علیحدہ کرنا ہو گی اور زکوۃ بھی میری طرف سے ادا کرنا ہو گی یا مشترکہ ادا ہو جائے گی؟

جواب:

اصل میں جو زیور وغیرہ عورت کو ملتا ہے وہ اسی کا ہوتا ہے مرد تو زیور پہنتے ہی نہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ لوگوں کے پاس سونا اضافی ہے تو اس کو تقسیم کر لیں پھر اگر آپ دونوں یا دونوں میں سے ایک صاحب نصاب ہو تو اس پر قربانی واجب ہو گی اگر سال گزر جائے تو زکوۃ بھی ادا کرنا ہو گی۔ آپ اگر صاحب نصاب ہوں گی تو قربانی اور زکوۃ ادا کرنا واجب ہو گی چاہے سونا بیچ کر دیں یا اپنے شوہر سے لے کر وہ آپ کی مرضی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2012-10-17


Your Comments