جواب:
عمرہ ادا کرنے کے بعد شرعا حج کرنا لازمی نہیں ہوتا اگر کرنا چاہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر عمرہ ادا کرنے والا صاحب استطاعت ہے، عمرہ ادا کرنے کے بعد اس کے پاس اتنا مال ودولت موجود ہے جس سے اس پر حج فرض ہو جاتا ہو تو ایسی صورت میں حج ادا کرنا فرض ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔