حالتِ جنابت میں طوافِ زیارت کرنے کا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:3730
اگر کسی شخص نے بے وضو یا حالتِ جنابت میں پورا طوافِ زیارت کیا تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 15 ستمبر 2015ء

زمرہ: طواف  |  عمرہ کے احکام و مسائل  |  حج

جواب:

اگر کسی شخص نے بےوضو پورا طوافِ زیارت کیا تو اس پر دَم یعنی ایک بکری ذبح کرنا لازم ہے اور اگر حالتِ جنابت میں پورا طوافِ زیارت کیا تو اس صورت میں بُدنہ یعنی گائے یا اونٹ کی قربانی لازم ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔