لفظ اللہ میں پنجتن کے نام یعنی( محمد ،علی،فاطمہ،حسن اور حسین) لکھنا کیسا ہے؟


سوال نمبر:1745
کیا اللہ تعالٰی کے ذاتی نام “اللہ“ کو اس طرح سے لکھا جاسکتا ہے کہ لفظ اللہ میں پنجتن کے نام یعنی( محمد ،علی،فاطمہ،حسن اور حسین) نظر آئیں جیسا کہ آج کل کافی لوگوں کی گاڑیوں کی پچھلی سکرین پر لکھا ہوتا ہے۔ کیا شریعت کی رو سے اس طرح لکھناجائز ہے یا نا جائز

  • سائل: محمد عامرمقام: بھٹہ محبت (حجرہ شاہ مقیم) پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 11 مئی 2012ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

ایسا لکھنا جائز ہے، یہ برکت کے لئے لکھا جاتا ہے، اس میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔