جواب:
حضرت خضر علیہ السلام اللہ تعالی کے نبی ہیں یہی جمہور علماء کرام کا مذہب ہے۔
حضرت خضر علیہ السلام کے بارے میں علماء کے درمیان اختلاف ہے بعض نے کہا کہ آپ ولی ہیں بعض نے کہا کہ آپ نبی ہیں اور بعض کا قول ہے کہ آپ فرشتہ ہیں مگر جمہور علماء کرام نے کہا ہے کہ حضرت خضر علیہ السلام اللہ کے نبی ہیں۔
الجامع الاحکام القرآن ج : 10، ص : 391، مطبوع دار الفکر بيروت
البحر المحيط ج : 7، ص : 204،
النکت والعيون ج : 6، ص : 325، مؤسس الکتب الثقافيه بيروت
تدبر القرآن ج : 6، ص : 606، مطبوعه فاران فاؤنديشن لاهور
معارف القرآن ج : 5، ص : 612، مطبوعه اداره المعارف کراچی
حضرت لقمان علیہ السلام اللہ تعالی کے ولی ہیں یہی جمہور علما کرام کا مختار مذہب ہے۔
حضرت لقمان علیہ السلام کے بارے میں علماء کے درمیان اختلاف ہے بعض نے آپ کو نبی کہا اور بعض نے ولی کہا ہے۔ مگر جمہور علماء کا قول ہے کہ آپ ولی ہیں، آپ پر نبوت اور حکمت دونوں پیش کی گئی اور آپ کو ان میں سے کسی ایک کو اختیار کرنے کو کہا گیا تو آپ نے نبوت کو چھوڑ دیا اور حکمت کو اختیار کر لیا۔ لہذا آپ ولی ہیں نبی نہیں۔
تفسیر امام ابن ابی حاتم حديث رقم : 17530
الفردوس بماثور الخطاب حديث رقم : 5384
تاريخ دمشق الکبير ج : 19، ص : 62، حديث رقم : 4139
تفسير الثعالبی، ج : 4، ص : 319
الجامع الاحکام القرآن، جز : 14، ص : 55 تا 57
تفسير ابن کثير، ج : 3، ص : 314
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔