مذاہب اربعہ کو ماننے والے کن علاقوں میں‌ زیادہ ہیں؟


سوال نمبر:1257
جناب محترم مفتی صاحب، السلام و علیکم، فقہ کے چاروں اماموں کے ماننے والے کنِ علاقوں میں ہیں؟ جیسے حنفی پاکستان، انڈیا اور ترکی میں زیادہ ہیں۔ براہِ کرم یہ بھی بتا دیں کہ کیا چاروں اماموں کے مذاہب دنیا میں پوری طرح سے ویسے ہی موجود ہیں، جیسا کہ ان کے دور میں تھے اور کیا اس وقت امام شافعی کو دنیا میں سب سے زیادہ فالو کیا جا رہا ہے؟ شکریہ۔ جزاک اللہ

  • سائل: حسین علیمقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 03 دسمبر 2011ء

زمرہ: تقلید

جواب:

فقہ کے چاروں اماموں کے ماننے والے پوری دنیا میں موجود ہیں، ان کی تعلیمات پر اسی طرح عمل ہو رہا ہے جیسا کہ ان کے دور میں تھا، اس وقت امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کی ساری دنیا میں سب سے پیروی کی جاتی ہے۔

امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کو ماننے والے زیادہ تر مصر، انڈونیشیا، ملائشیا، تھائی لینڈ، فلپائن اور ان کے قرب و جوار میں موجود ہیں۔

امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے پیروکار، مراکش، الجزائر، لیبیا، تیونس، بعض عرب ممالک اور عرب میں بھی ہیں۔

امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کے پیروکار سعودی عرب اور بعض دوسرے عرب ممالک میں ہیں۔

چاروں اماموں کے پیروکاروں کے بارے میں اگر یوں کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ ہر وہ ملک جہاں مسلمان رہتے ہیں، وہاں پر کم یا زیادہ چاروں اماموں کے پیروکار موجود ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری