کیا‌ منت کے تمام پہلوؤں کو پورا کرنا لازمی ہے؟


سوال نمبر:1022
میری والدہ نے منت مانگی تھی کہ اگر یہ کام ہوا تو ایک دیگ داتا دربار پہ چڑھاؤں گی۔ وہ کام پورا ہو گیا ہے تو کیا یہ لازمی ہے کہ وہ منت اب دربار پہ چڑھائی جائے یا گھر میں محفل میں بھی چڑھا سکتے ہیں؟

  • سائل: وقار سلیم پاشامقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 02 جون 2011ء

زمرہ: نذر یا منت

جواب:
بہتر تو یہی ہے کہ دربار پر ہی جاکر جو منت مانی تھی پوری کی جائے۔ ہاں اگر کوئی مجبوری ہے تو پھر گھر میں بھی صدقہ و خیرات کیا جاسکتا ہے، جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔