سوال نمبر:2014
اگر عورت کوئی منت مانگے تو کیا مرد اس کی طرف سے وہ منت پوری کر سکتا ہے؟ مثال کےطور پر بیوی ایک مہینےکے روزے رکھنے کی منت مانتی ہےتو کیا وہی پوری کرے گی یا شوہر اگر پوری کرنا چاہے تو اس کی طرف سے پوری کر سکتا ہے؟
- تاریخ اشاعت: 26 جولائی 2012ء
جواب:
اگر عورت کوئی منت مانگے تو وہ خود ہی پوری کرے گی کوئی مرد اس کی طرف سے پوری نہیں
کر سکتا۔ جو شخص مرد ہو یا عورت جو بھی منت مانگے گا وہی اس کو پورا کرے گا۔ اس کی
طرف سے کوئی بھی دوسرا اس کو پورا نہیں کر سکتا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔