Fatwa Online

کیا لڑکی رخصتی سے پہلے خلع لے سکتی ہے؟

سوال نمبر:1502

کیا لڑکی رخصتی سے پہلے خلع لے سکتی ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: اسلم خان

  • مقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 08 مارچ 2012ء

موضوع:خلع کا حکم

جواب:

اگر خلوت صحیحہ نہ ہوئی ہو تو مرد پر واجب ہے کہ وہ آدھا حق مہر ادا کرے اور عورت خلع کی صورت میں وہ حق مہر واپس کر دے گی۔ یا خلع لیتے وقت وہ حق مہر نہیں لے گی۔ خلع کا مطلب ہے کہ عورت مال دے کر اپنے خاوند سے آزادی حاصل کر لے اور خاوند اس سے مال لینے پر رضامند ہو۔ اس کا طریقہ آپس میں بیٹھ کر جو مناسب ہو طے کر لینا چاہیے اور فتوی یا بذریعہ عدالت بھی معاملہ حل کروایا جا سکتا ہے۔

اگر دخول سے قبل طلاق ہو جائے تو عدت کا کیا حکم ہوگا؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 17 April, 2024 01:25:05 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1502/